*مٹھی:ایمبولینس میں سلنڈرد.ھما.کہ اورآتشزدگی،8 افراد جاں بحق، 5 زخمی*
مٹھی :تھرپارکر کے علاقے ننگرپارکر میں دیہی مرکز صحت میں ایمبولینس میں سلنڈر دھما.کے کے بعد آگ لگنے سے ایمبولینس جل کرراکھ بن گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور5 سے زاید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ننگرپارکر کے علاقے گاوں دانوداندل کے دیہی مرکز صحت میں مبینہ طورپر ایمبولینس میں مبینہ طورپرسلنڈر د.ھما.کہ کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایمبولینس جل کر مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔
ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو تھرپارکر کے انچارج حبیب اللہ کے مطابق واقعے تاحال 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد کے زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو مٹھی اورننگرپارکر کے سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا ہے۔