ار پی او سہیل اختر سکھیرا کے تبدیل ہونے کے بعد قتل و غارت کے واقعات تھم نہ سکے۔۔۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے سخت نوٹس سے بھی کچھ نہ بنا۔۔۔
فیصل اباد میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سخت نوٹس ہونے کے باوجود فتل و غارت کا افسوس ناک واقعہ پیش ایا۔۔۔
تھانہ ستیانہ کے علاقہ میں مخالفین نے سابقہ دشمنی کی بناء پر عدالت پیشی سے واپس آتے فائرنگ تین افراد کو قتل کر دیا۔۔۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاوید، وقاص اور علی جان عدالت پیشی سے واپس آرہے تھے کہ 231 گ ب ٹوانہ کے قریب گھات لگائے انکے مسلح مخالفین شہادت وغیرہ نے ان پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر جاوید اور وقاص موقع پر جاں بحق جبکہ علی جان دوران علاج ہسپتال میں توڑ گیا مقتولین جاوید ولد منظور، وقاص ولد صدی بلوچ اور علی ولد فوجی سکنہ 592 آہلو دی جھوک کے رہائشی تھے۔۔۔
ذرائع کی جانب سے تہرے قتل کے اس افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان اور مقتول فریقین مبینہ طور پر جرائم پیشہ اور اشتہاری ریکارڈ کے حامل بتائے جاتے ہیں۔۔۔