لڑکیوں کی وہ غلطیاں جو انہیں پچھتاوے، بیلک میلنگ کا سبب بن جاتی ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی اے عاطف میر کے انکشافات

*قریبی رشتے دار بھی بچیوں کی بلیک میلنگ میں ملوث، روزانہ 2 سے 3 بچیوں کو خودکشی سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے*

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور عاطف امیر نے انکشاف کیا ہے کہ سائبر کرائم کے ذریعے خواتین اور بچیوں کو بلیک میل کرنے کے واقعات میں ان کے قریبی جاننے والے اور بعض رشتے دار بھی ملوث پائے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق تقریباً 90 فیصد بچیاں اپنے جاننے والوں پر اعتماد کرتے ہوئے نجی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر بیٹھتی ہیں، جنہیں بعد ازاں بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کئی خواتین اپنا ذاتی ڈیٹا لیک ہونے سے بچانے کے لیے لاکھوں روپے تک ادا کر چکی ہیں، جبکہ این سی سی آئی اے روزانہ 2 سے 3 ایسی بچیوں کی مدد کرتا ہے جنہیں بلیک میلنگ کے باعث خودکشی جیسے انتہائی اقدام کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

عاطف امیر نے سائبر کرائم سے متعلق سیمینار میں اس امر پر زور دیا کہ بلیک میلنگ کا شکار ہونے والی خواتین اور بچیاں خاموش رہنے کے بجائے فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔ سائبر بلیک میلنگ جرم ہے، اس کا شکار ہونا نہیں۔ متاثرین ثبوت محفوظ رکھیں اور این سی سی آئی اے کی ہیلپ لائن 1799 پر اطلاع دیں۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +