جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ثریا بیگم ہسپتال جھنگ میں تین روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر ہوا، معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر رفعت عباس نے پانچ سو سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ()ثریا بیگم ہسپتال جھنگ میں 3 روزہ فری آئی کیمپ جس کی نگرانی ماہر امراض چشم ڈاکٹر مہر رفعت عباس نے کی اختتام پذیر ہو گیا ۔ فری کیمپ بروز جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو جاری رہا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رفعت عباس نے کہا کہ الحمد اللہ اس کیمپ میں تقریباً 500 کے قریب مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور آنکھوں کی بیماریوں کا علاج بھی فری کیا گیا جبکہ آپریشن بھی فری کیا جائے گا اور ادویات بھی فری دی جائیں گی ۔

آپریشن میں استعمال ہونے والے لینز کی معمولی قیمت وصول کی جائے گی جبکہ عینک آدھی قیمت پر دی جاتی ہے جبکہ مستحق مریضوں کو عینکیں بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔

ڈاکٹر مہر رفعت عباس نے کہا کہ ہم یہ کیمپ فی سبیل اللہ لگاتے ہیں جسکا مقصد مستحق مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات پہنچانا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ آئندہ بھی ایسے کیمپس لگا کر انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے –

جبکہ مستحق ، نادار اور غریب مریضوں کیلئے انکے کلینک کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک #نیوز #جھنگ #پنجاب #پاکستان #جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک #پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک

Leave a Comment