ہم میں سے بات پرعمل کون کرے گا
تحریر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
دنیائے کائنات میں رہتے ہوئے ہم اپنے نظام کے چلانے کیلئے کچھ شیڈول ترتیب دیتے ہیں جب ہم کسی جماعت تنظیم سوسائٹی ویلفیئر یا ٹرسٹ کا شیڈول تیار کرتے ہیں اسے بنانے کی سوچتے ہیں تو اس وقت ہم سرپرست صدر سیکرٹری اور دیگر ذمہ داروں کا چناو عمل میں لاتے ہیں یا اپنی فیملی میں ایک کو بڑا بناتے ہیں –
جو اس ادارے کے سیٹ اپ جماعت سوسائٹی کو چلاتا ہے تو وہ سب کاموں کی ذمہ داری اپنے اوپر لیتا ہے اور وہ کام پوری ایمانداری فرض شناسی اور لگن سے کرتا ہے اور سر انجام دیتا ہےمگر انہی میں سے کوئی فیملی ممبر یا سوسائٹی کا ممبر کوئی مسئلہ یا بگاڑ پیدا کرے تو سب لوگ مل بیٹھ کر اسے سمجھاتے ہیں اسکی برین واش کرتے ہیں –
کہ یہ کام ہمارے شایان شان نہیں اپ غلط راستے پر چل رہے ہیں اس طرح ہماری سوسائٹی چل نہیں پائے گی اس طرح ہمارا اکٹھے چلنا بہت مشکل ہو جائے گا یہ اتفاق ختم ہو جائے گا ہم مل جل کر نہیں بیٹھیں گے ہمارے پروگرام نہیں ہونگے معاشرے کی نگاہ میں ہمیں قدر سے دیکھے نہیں جائیں گے-
ہمارا سوسائٹی میں گراف گرے گا ہم سب مل کر اسے سمجھائیں گے مگر اٹھ دس بیس پچاس پر بنی ہوئی یہ تنظیم سوسائٹی ڈسٹرب ہوگی حالانکہ ہمیں چاہیئے تھا کہ ہم سب دوست مل بیٹھ کر اس نظام کو فعال کرتے اور اپنی منزل تک پہنچتے ہوتا یوں ہے کہ کسی ایک کی غلط فہمی غلط سوچ یا تنگ نظری باقی سب دوستوں فیملی ممبران کو توڑ مروڑ دیتی ہے ایک کی تنگ نظری کی وجہ سے پورا سسٹم خراب ہوجاتا ہے –
گلے شکوے دوستوں اور بھائیوں کے درمیان ہونے چاہیئیں ہم میں سے اکثر وبیشتر دوست کاروباری ہیں اج کل موبائل فون کا دور ہے ہر ادمی وٹس ایپ استعمال کررہا ہے تو اکثر گروپوں میں دیکھنے کو ملا ہے کہ گروپ ایڈمن ممبر کو ایڈ کرتے ہی گروپ میں لکھے گا کہ گروپ کے رولز کی پابندی کرنی ہے یہاں کوئی چیز شیئر نہیں کرنی ہم سب پڑھے لکھے ہیں-
اچھی خاصی تعلیم ہے مختلف عہدوں پر فائز ہونے کے باوجود گروپ ایڈمن کے روکنے کے باوجود ہم ماشاء اللہ بڑے فخر سے پوسٹیں سٹیٹس اور غیر ضروری چیزیں گروپ میں بڑے فخر سےشیئر کررہے ہوتے ہیں میرے سمیت کوئی ایک ادمی بھی عمل کرنے والا نہیں ہوتا جہاں پر اتفاقِ رائے سے بات کلیئر ہو جائے کہ ہم نے یہ کام نہیں کرنا اس پر متفق ہونے سے ہی ہم سب کی عزت ہے اور شان ہے-
گروپ تنظیم بنانے کا مقصد ہی اکھٹے چلنا ہے اپ کو یاد ہوگا کہ اتفاق میں برکت ہے اللہ کریم میرے سمیت سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین-
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +