پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما سید آفتاب عظیم بخاری نے لبنان پر کی جانے والی اسرائیلی جارحیت اوراس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں کے خلاف اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطین غزہ کی تباہی وبربادی کے بعد لبنان پراسرائیلی جارحیت عالمی برادری کےمنہ پر طمانچہ ہے۔۔

پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما سید آفتاب عظیم بخاری نے لبنان پر کی جانے والی اسرائیلی جارحیت اوراس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں کے خلاف اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطین غزہ کی تباہی وبربادی کے بعد لبنان پراسرائیلی جارحیت عالمی برادری کےمنہ پر طمانچہ ہے،مسلم حکمرانوں اورعالمی اداروں کےقوانین کواسرائیل پاوں تلے روندرہاہے،اقوام متحدہ،او،آئی،سی اورعرب لیگ جیسےمردہ اداروں کوختم کردینا چاہیے، اسرائیل نےسفاکیت کی تمام حدیں پارکردی ہیں اورمسلم دنیا کوجہنم بنانےکی ٹھانی ہوئی ہے ،عالمی امن کے دعویداروں کے مکروہ چہرے دن بدن بےنقاب ہو رہے ہیں اسرائیلی جارحیت وبربریت وسفاکیت کوقراردادوں کے ذریعے نہیں روکاجاسکتا,اقوام متحدہ جیسےتمام مردہ ادارےدرحقیقت مسلمانوں کے قاتل ہیں جب تک مسلم امہ کے حکمران غیرت وحمیت کامظاہرہ کرکےمسلمانوں کے قتل عام کے خلاف بھرپور آواز نہیں اٹھائیں گے تب تک دنیا کےکسی بھی خطےمیں مسلمانوں کی تباہی وبربادی نہیں رکےگی، فلسطینی مسلمانوں پر ظلم وستم کے بعد لبنان کے مسلمانوں کے قتل عام سےاسلام دشمن قوتوں کےارادے کھل کر سامنے آچکےہیں ایسے ظلم وجبر کے خلاف عالمی سطح پر مسلم امہ کے حکمرانوں کو اپناعملی لائحہ عمل تیار کرکےمشترکہ اقدامات کرناہونگے جس سےایسےظالمانہ اقدام کوروکاجاسکے

Leave a Comment