بی زیڈ یو ملتان کے شعبہ نباتات میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہو گئی
دنیا بھر سے سائنسدان،اساتذہ،طلبا و طالبات سیمت دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گئی
انسٹیٹیوٹ آف باٹنی،بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان
باٹنی(پودوں کی سائنس)کے میدان میں ایک نمایاں ادارہ تسمیہ نور-
جامعہ بہاالدین زکریا (BZU)ملتان، پاکستان کی چند معروف اور بین الاقوامی شہرت کی حامل جامعات میں شامل ہے۔ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ یہ یونیورسٹی اپنی غیر نصابی اور تحقیقی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی ممتاز ہے۔ اسے جنوبی پنجاب کی آکسفورڈ یونیورسٹی بھی کہا جاتا ہے-
تسمیہ نور نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شعبہ نباتیات بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا ایک اہم حصہ ہے، جسے 1984ء میں قائم کیا گیا۔ اس شعبے کے اساتذہ اپنی علمی قابلیت، مہارت اور انتھک محنت کی وجہ سے مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔
پودوں کی تحقیقات میں شعبے کی کامیابیوں کی وجہ سے سال 2023ء میں اسے انسٹیٹیوٹ آف پیور اینڈ اپلائیڈ بائیالوجی سے الگ کر کے ایک الگ شعبے کا درجہ دے دیا گیا اور پروفیسر ڈاکٹر سیما محمود صاحبہ کو اس نئے شعبے کی پہلی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا جو کہ اپنی ماہرانہ تدریسی ، تحقیقی اور انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کوشاں ہیں۔
ان کے ساتھ دیگر ماہر اساتذہ کرام جیسا کہ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن اطہر صاحب ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر اللہ ظفر صاحب ،ڈاکٹر احمد اکرم صاحب ، ایسوسی ایٹ پروفیسرز ڈاکٹر نوشین نور الہی صاحبہ ، ڈاکٹر صبغا نورین صاحبہ ، ڈاکٹر کوثر حسین شاہ صاحب ،
اسسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹر غلام یٰسین صاحب اور ڈاکٹر شہزادی صائمہ صاحبہ شامل ہیں۔
شعبہ نباتیات کے اساتذہ اور طلبہ کی لگن اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں خدمات اس ادارے کو پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شامل کرتی ہیں۔ شعبہ ایک وسیع بوٹینیکل گارڈن، وائر نیٹ ہاؤس، گلاس ہاؤس اور گروتھ روم کی سہولت فراہم کرتا ہے، –
جس سے طلبہ کو پودوں کی نشوونما اور تحقیق میں جدید مواقع ملتے ہیں۔ علاوہ ازیں، لیبارٹریز میں جدید آلات کا استعمال تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
شعبے کے تحقیقی نتائج ملکی اور غیر ملکی جرائد، اداریے اور کتب میں شائع ہوتے ہیں، جو نہ صرف سائنسی کمیونٹی کے لیے بلکہ عام لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ یہ تحقیق پودوں کی بہتر نشوونما اور خوراک کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جو انسانی بقا کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔
بہاالدین زکریا یونیورسٹی کا شعبہ نباتیات نہ صرف ایک علمی ادارہ ہے بلکہ علم نباتات کا قیمتی اثاثہ بھی ہے، جو معیاری تعلیم اور تحقیقی خدمات کے ذریعے پاکستان میں اپنی الگ شناخت رکھتا ہے۔ دعا ہے کہ یہ ادارہ مزید ترقی کرے اور علمی میدان میں نئی بلندیوں کو چھوئے۔ آمین!
گزشتہ چند سالوں میں BZU نے کئی بین الاقوامی اور قومی تحقیقی مقالے اور کانفرنسیں منعقد کی ہیں، جن میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ اسی تسلسل میں جلد ہی یونیورسٹی میں پاکستان بوٹینیکل سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے 28-30 اکتوبر 2024 کو ایک اور تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے جس کا ٹائیٹل ہے ،
“9th International 18th National Conference of Plant Scientists- _Capitalizing Plant Diversity for Ensuring Food Security”_
اس کانفرنس کا اصل مقصد ہے پودوں کی خاص طور پر فصلوں کی پیداواری صلاحیتوں کی بہتری اور فوڈ سیکیورٹی ۔
اس کانفرنس میں پودوں سے متعلق مختلف تحقیقی نتائج پیش کیے جائیں گے۔ اس اہم سائنسی ایونٹ کی میزبانی سر براہ جامعہ زکریا ، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ صاحب (ستارہ امتیاز ، تمغہ امتیاز) کی قیادت میں شعبہ نباتیات (انسٹیٹیوٹ آف باٹنی) کرے گا ۔
اس کانفرنس میں اساتذہ کرام ، سائنسدان ، طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ صنعتی ، تجارتی ، کاروباری ، زرعی ، حکومتی اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔
امید کی جاتی ہے کہ یہ کانفرنس قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی سفارشات پیش کر کے پودوں کی ، فصلوں کی بہترین تحقیق اور فوڈ سیکیورٹی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی
سب کو اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +
رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورو چیف پاکستان جھنگ آن لائن نیوز