پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما سید آفتاب عظیم بخاری نے مستونگ بلوچستان سکول میں ہونےوالی دہشت گردی اوراسکےنتیجے میں ہونےوالی شہادتوں پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئےکہاہےکہ بلوچستان میں مسلسل دہشت گردی کی کارروائیوں میں بیرونی دشمن کواندرونی دشمن کی حمایت حاصل ہے، دہشت گردی کی ہرواردات کےبعدبیان بازی تک محدودرہنےکی پالیسی سےعوام کاخون بہنانہیں رکےگا.

پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما سید آفتاب عظیم بخاری نے مستونگ بلوچستان سکول میں ہونےوالی دہشت گردی اوراسکےنتیجے میں ہونےوالی شہادتوں پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئےکہاہےکہ بلوچستان میں مسلسل دہشت گردی کی کارروائیوں میں بیرونی دشمن کواندرونی دشمن کی حمایت حاصل ہے، دہشت گردی کی ہرواردات کےبعدبیان بازی تک محدودرہنےکی پالیسی سےعوام کاخون
بہنانہیں رکےگا،ملکی تعمیر وترقی خوشحالی واستحکام کے لئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اورقیام امن ناگزیر ہےحکومت کوعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات یقینی بناناہوگے، اایسے واقعات کےتدارک کے لیے ٹھوس حکمت عملی ضروری ہے،دشمن کوئی دن ہفتہ خالی نہیں جانےدیتاجب وہ قوم کوسوگوارناکرے، سیکیورٹی فورسز اداروں کے اہلکار بھی روزانہ کی بنیادپرشہادتیں پیش کررہےہیں اسکےباوجوددہشت گردی کا نارکناانتہائی افسوسناک ہے،ملکی سلامتی کے اداروں کو دہشت گردی کے خلاف بھرپور ایکشن لیکراس کاخاتمہ کرناہوگا،دہشت گردی کی طویل ہوتی جنگ ملک وقوم کے مفادمیں بالکل بھی نہیں، آئےروزدہشت گردی کے واقعات دنیابھرمیں پاکستان کی بدنامی وملک وقوم کے لئے پریشان کن ہیں، پاکستان مزید ایسی کارروائیوں کامتحمل نہیں ہو سکتا،جب تک ہم دنیاکوپرامن پاکستان کاچہرہ نہیں دکھائیں گے تب تک یہاں کوئی سرمایہ کاری سمیت تعمیر وترقی کے لئے رسک نہیں لےگا،سنجیدہ اقدامات سےدہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا، پوری قوم ایسے واقعات کےخلاف اپنےسیکورٹی اداروں کے ساتھ ہے

Leave a Comment