ٹرانسپورٹ تنظیموں کے مذاکرات کامیاب‘ آئندہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی،موٹروے پولیس ‘کراچی گڈز کیرئیر ایسوسی کے صدر ملک شیر خان ترنڈہ محمد پناہ رحیم یار خان پہنچ گئے‘چند ہی گھنٹوں کے نوٹس پر ہزاروں گاڑیاں سڑک کے دونوں اطراف جمع ہوگئیں، موٹروے حکام نے جن گاڑیوں کے ڈاکومنٹس قبضہ میں لئے تھے واپس کئے اور بند کی گئی گاڑیاں بھی ریلیز کردی گئی،رپورٹ ملک نئیر عباس

ٹرانسپورٹ تنظیموں کے مذاکرات کامیاب‘ آئندہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی،موٹروے پولیس ‘کراچی گڈز کیرئیر ایسوسی کے صدر ملک شیر خان ترنڈہ محمد پناہ رحیم یار خان پہنچ گئے‘چند ہی گھنٹوں کے نوٹس پر ہزاروں گاڑیاں سڑک کے دونوں اطراف جمع ہوگئیں، موٹروے حکام نے جن گاڑیوں کے ڈاکومنٹس قبضہ میں لئے تھے واپس کئے اور بند کی گئی گاڑیاں بھی ریلیز کردی گئی،رپورٹ ملک نیئر-

کراچی(رپورٹ ملک نیئر)کراچی گڈز کیرئیر ایسوسی کے صدر ملک شیر خان ترنڈہ محمد پناہ رحیم یار خان پہنچ گئے، ا س موقع پر مختلف ڈرائیورز کی موٹروے پولیس کی جانب سے بھاری جرمانے گاڑیوں کی بندش اور ڈرائیورز کو موٹروے پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کی-

شکایات موصول ہونے پر فوری طور ترنڈہ پہنچنے کا فیصلہ کیا ترنڈہ کی جانب سفر میں معاونت کے لئے غلام محمد آفریدی امداد حسین نقوی ملک شیر زمان بھی صدر کے ہمراہ تھے موٹروے پولیس کی ان زیادتیوں کے تدارک کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے تحت ملک بھر کی نمائندہ گڈز ٹرانسپورٹ تنظیموں کے اعلی عہدیداران کو بھی ترنڈہ محمد پناہ پہنچنے کی دعوت دی گئی-

جس پر کئی تنظیموں نے صدر کراچی گڈز کیرئیر ایسوسی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ترنڈہ محمد پناہ پہنچے ترنڈہ کے مقام پر دونوں اطراف سے آنے والی گاڑیوں نے بھی ملک شیر خان کی آواز پر لبیک کہتے اپنا سفر روک دیا اس طرح چند ہی گھنٹوں کے نوٹس پر ہزاروں گاڑیاں سڑک کے دونوں اطراف جمع ہوگئیں-

ملک شیر خان اور ان کی ٹیم کا ترنڈہ پہنچنے پر ڈرائیورز کی طرف سے پرتپاک خیر مقدم اور موٹروے پولیس کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی بعدازاں موٹروے پولیس کے ایس پی رانا سرفراز بیٹ کمانڈر ڈی ایس پی نعیم اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور اور ٹی پی او فخر زمان بھی موقع پر پہنچ گئے-

متعلقہ پولیس افسران کے ساتھ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات کرنے کےلئے غلام محمد آفریدی امداد حسین نقوی، ملک شفاءاللہ اعوان، چوہدری قمر زمان گل، ملک شیر زمان، چوہدری محسن سلیم، باو عرفان، جمشید احمد، ہارون آصف راٹھور، جام سکندر اور میاں ستار نے ملک شیر خان کی معاونت کی موٹروے پولیس کی جانب سے درپیش مندرجہ ذیل شکایات پر تفصیلی بات چیت کی گئی-

،1 موٹروے پولیس کا 14 وھیل ٹریلر کو 18 وھیل میں تبدیل کرنے پر بھاری جرمانے2 معمولی اضافی وزن پر بھاری جرمانے ،3 کانٹوں کی کی لیبریشن میں نقص کی وجہ سے آضافی وزن شو ہونے پر جرمانے 4 چالان کرنے والے افسر کیطرف سے ایک ہی چالان میں کئی دفعات کا لاگو کرنا ،5 ڈرائیورز کوزودوکوب کرنا ،6 کار کیرئیر کو بلاجواز چالان کرنے پر مذاکرات ہوئے موٹروے پولیس کے حکام نے ٹرانسپورٹرز کی شکایات کو تسلی کے ساتھ سنا-

اور پھر اپنے سینئر حکام سے ہدایات لینے کے بعد ٹرانسپورٹرز کو یقین دہانی کرائی کے بیٹ نمبرز 22 23 اور 24 پر آئندہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی موٹروے حکام نے جن گاڑیوں کے ڈاکومنٹس قبضہ میں لئے تھے واپس کئے اور بند کی گئی گاڑیاں بھی ریلیز کردی گئیں۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment