پاکستان فلاح پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید آفتاب عظیم بخاری نے
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پربم دھماکہ اوراس کےنتیجہ میں بےگناہ مارےجانے شہریوں کی شہادت پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کےاستحکام امن وامان کوتباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑ رہے،دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں نےپوری قوم کو ذہنی اذیت میں مبتلاکرکےرکھ دیاہے، ملکی سالمیت کے خلاف دشمن کےعزائم کوخاک میں ملائے بغیرملکی استحکام خوش حالی تعمیر وترقی ممکن نہیں، دشمن پاکستان کوناکام ریاست ثابت کرناچاہتے ہیں، سیکیورٹی اداروں سےدہشت گردوں کے خلاف بھرپور ایکشن کامطالبہ کرتے ہیں، دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ،بم دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے بہتر علاج معالجے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انکوطبی سہولیات فراہم کی جائیں ،بم دھماکے کے شہداء کے ورثاء اورزخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا جائے ،دہشت گردی کی کارروائیوں کی روک تھام یقینی بنائی جائے،
ارض وطن پاکستان ایسےمزید سانحات کامتحمل نہیں ہےایسے واقعات کےتدارک کے لیے سنجیدہ عملی اقدامات یقینی بنائےجائیں