جھنگ یونیورسٹی کی لیکچرار پر ہونے والے تشدد کے معاملے پر آج ہونے والے طلبا و طالبات کے احتجاج سے جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی سٹوڈنٹ ونگ بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔صدر محمد عامر جھلو

جھنگ یونیورسٹی کی لیکچرار پر ہونے والے تشدد کے معاملے پر آج ہونے والے طلبا و طالبات کے احتجاج سے جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی سٹوڈنٹ ونگ بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے مزید سٹوڈنٹ ونگ کے پریزیڈنٹ محمد عامر جھلو کا کہنا تھا طلباء ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں حب الوطنی کا جذبہ طلباء میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے انتشار سے طلبا کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا ہماری تحریک ایک پرامن تحریک ہے جس کا مقصد لوگوں کی فلاح وبہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنا ہے جو کچھ ٹیچر کی بارے میں سوشل میڈیا پر دیکھا اس میں جس طرح ٹیچر کے خاوند جو وکیل ہیں معاملہ کو الجھایا جارہا ہے اصل حقائق کو پس پشت ڈالنے کی ایک منظم کوشش جاری ہے جس طریقے سے اداروں کو بدنام کرنے کوشش کی جا رہی ہے اس پر بھی تشویش ہے تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی سٹوڈنٹ ونگ اس معاملہ پر وکلاء سے مشاورت میں ہیں بہت جلد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گے

Leave a Comment