موبائل فون ٹھیک کروانا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا، دکاندار کی جانب سے مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا سلسلہ نہ رکنے پر والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

*موبائل ٹھیک کرانے آئی لڑکی سے دکاندار کی زیادتی ، ویڈیو بنا کر 4 ماہ تک پیسے لیتا رہا*

پنجاب کی تحصیل شکرگڑھ میں فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی کو دکاندار نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کے مطابق شکرگڑھ میں فون کی دکان پر لڑکی موبائل ٹھیک کروانے گئی تھی جس دوران دکاندار نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے ویڈیو بھی بنائی اور وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 4 ماہ تک لڑکی سے پیسے لیتا رہا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی گھر سے 24 تولے زیورات اور نقدی چوری کرکے دکاندار کو دے چکی ہے ، لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave a Comment