استحصالی نظام نے جمہوریت کےلبادے میں عوام کوزندہ درگورکردیاہے۔ اس نظام کی موجودگی میں عوام کی بہتری کی توقع وقت کاضیاع ہے۔ پاکستان فلاح پارٹی کے نومنتخب صدر رمضان مغل کی پارٹی ممبران سےملاقات میں گفتگو.اس موقع پر پارٹی ممبران محمد رفیق لودھی، محمد طارق گجر،سیدآفتاب عظیم بخاری، ضیاء اللہ نیازی، پروفیسر رحمت اللہ سیالوی ،سید نعیم بخاری ،شہزاد احمد سلطانی، ملک جاوید اقبال ویگر موجود تھے

استحصالی نظام نے جمہوریت کےلبادے میں عوام کوزندہ درگورکردیاہے۔ اس نظام کی موجودگی میں عوام کی بہتری کی توقع وقت کاضیاع ہے۔
پاکستان فلاح پارٹی کے نومنتخب صدر رمضان مغل کی پارٹی ممبران سےملاقات میں گفتگو
گذشتہ روز مرکزی وصوبائی انتخابات کے بعد سندھ روانگی سے پہلے پارٹی ممبران سےملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے پارٹی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی طبقاتی تقسیم کے خلاف متحد ہو کر عملی جدوجہد کرناہوگی، 25کروڑعوام کی آبادی کے وسائل چندسوگھرانےہڑپ کرکے عیاشی کررہےہیں جبکہ ملک کی اکثریت عوام مایوسی کےعالم میں زندگی کے دن پورے کررہےہیں، پاکستان میں جمہوریت کے نام پر عوام کا بدترین استحصال ہورہاہےجسےروکناضروری ہوچکاہے،بصورت ملک وقوم میں افراتفری تباہی لائے گی، ابھی بھی وقت ہے کہ ملک کے صاحبان اختیار واقتدار اپنی ذاتی ترجیحات کی بجائے عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہوں ،پاکستان فلاح پارٹی جلد ملک گیر مہم چلائے گی، عوام کو اپنےحقوق کےلئے میدان عمل میں اپنا کردار ادا کرنے پرآمادہ اورفرسودہ طبقاتی نظام کے خلاف تحرک پیداکرےگی، نومنتخب چئیرمین پاکستان فلاح پارٹی رمضان مغل نےمزیدکہاکہ گذشتہ دنوں پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی وصوبائی انتخابات مکمل ہوچکےہیں جلدمرکزی وصوبائی سطح پرباڈیزمکمل کرکےعوامی مسائل سےچشم پوشی کرنے والے استحصالی ٹولےکےخلاف لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا،اس موقع پر پارٹی ممبران محمد رفیق لودھی، محمد طارق گجر،سیدآفتاب عظیم بخاری، ضیاء اللہ نیازی، پروفیسر رحمت اللہ سیالوی ،سید نعیم بخاری ،شہزاد احمد سلطانی، ملک جاوید اقبال ویگر موجود تھے

Leave a Comment