پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی رہنما سید آفتاب عظیم بخاری نےملک کی موجودہ گھمبیر صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ زور زبردستی دھونس دھاندلی سے عوام پر حکمرانی کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔عوامی رائے کے برعکس نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کوعوام پرزبردستی مسلط کرنےاور ناقص پالیسیوں وحکمت عملی سے عوام اور ریاستی ادارے ایک دوسرے کیخلاف دست و گریباں ہیں..

پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی رہنما سید آفتاب عظیم بخاری نےملک کی موجودہ گھمبیر صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ زور زبردستی دھونس دھاندلی سے عوام پر حکمرانی کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔عوامی رائے کے برعکس نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کوعوام پرزبردستی مسلط کرنےاور ناقص پالیسیوں وحکمت عملی سے عوام اور ریاستی ادارے ایک دوسرے کیخلاف دست و گریباں ہیں۔ انتہائی نفرت زدہ ماحول ملک وقوم کے لئے کسی صورت مناسب نہیں۔ صاحبان اختیار واقتدار کوجذبات کی بجائے حکمت عملی سے بڑھتی مایوسی و نفرت کے جذبات کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرناہونگے۔ بظاہر لگتا ہے کہ انتہائی خطرناک ایجنڈا پہ کام ہو رہا ہے ۔
پاکستان کو متحد و مستحکم رکھنے کے لئےجس کی جوذمہ داری وکردار بنتاہےاسےاچھےانداز میں کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔
حکومت اور طاقتیں کسی اور طاقتور ملک کے لیے کام کرنے کی بجائے پاکستان کی سالمیت ترقی واستحکام کو اپناہدف بنائیں۔ حالات یہی بتا رہے ہیں کہ عراق شام لیبیا افغانستان کے بعد پاکستان میں اسی ایجنڈے پرکام کیا جا رہا ہےجس سےہماری قومی وحدت پارہ پارہ ہوجائےصرف طریقہ مختلف ہے
مقصود پاکستان کو کمزور کرنا یا تقسیم کرنا ہے۔
بےشک اللہ کریم کی خفیہ تدبیر پاکستان کی محافظ ہے۔
ہمیں اپنی قومی وملی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے اپنی اناوں کوقربان کرکےوطن کے استحکام کیلئے سنجیدہ ہوناپڑےگا۔

Leave a Comment