گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں سمیت باپ جل کر جان بحق، ماں شدید جھلس گئیں، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل –
*بورےوالا. فرید ٹاؤن میں گھر میں آگ لگنے سے قیامت ٹوٹ پڑی.*
*دو بچے اور ان کا نوجوان والد جاں بحق.*
*دانش رضا، اس کی اہلیہ اور دو معصوم بچے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ رات گئے اچانک کمرہ میں آگ بھڑک اٹھی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قہر ڈھا دیا.*
*آگ کی زد میں آ کر ڈیڑہ سالہ ایان عباس، اور چھ ماہ کا بچہ فرحان عباس اپنے والد دانش رضا سمیت جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ دانش رضا کہ اہلیہ کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے ملتان ریفر کر دیا گیا ہے*
*واقعہ ممکنہ طور پر کمرہ میں موجود سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا جسے بچوں کا دودھ گرم کرنے کے لیے کمرہ میں رکھا گیا تھا*
پاکستان ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +