پاکستان فلاح پارٹی PFP کے انٹرا پارٹی انتخابات کے بعدسیشن 2024تا2028 کے لئے کابینہ کا اعلان کردیاگیا پارٹی چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ و سیکرٹری جنرل سید راشد گردیزی نےباہمی مشاورت سے سینئر وائس چیئرمین کیلئے سید آفتاب عظیم بخاری کی نامزدگی کردی سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات ۔۔

پاکستان فلاح پارٹی PFP کے انٹرا پارٹی انتخابات کے بعدسیشن 2024تا2028 کے لئے کابینہ کا اعلان کردیاگیا۔پارٹی چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ وسیکرٹری جنرل سید راشد گردیزی نےباہمی مشاورت سے سینئر وائس چیئرمین کیلئے سید آفتاب عظیم بخاری کی نامزدگی سمیت تین مرکزی وائس چیئرمینز محمد علی شیخ (کراچی) پیر عطاء اللہ جان (کوئٹہ) رشید خان پنوہاں (بہاولپور) اورمرکزی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل سید راشد علی گردیزی نےکہاہےکہ کابینہ میں چاروں صوبوں کونمائندگی دی گئی ہے۔
سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے پارٹی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اپنے بیان میں پاکستان فلاح پارٹی کی قیادت کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نےجس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر میں پارٹی قیادت کاشکریہ اداکرتے ہوئے انکویقین دہانی کرواتاہوں کہ پاکستان فلاح پارٹی کے منشور کوزندگی کے ہرشعبہ سےوابستہ افرادتک پہنچانےکے لئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھونگا

Leave a Comment