گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)احمد پور سیال میں 2024 میں مسجد میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے پر سیخ پا ہو کر نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججاحمد پور سیال محمد رمضان نے قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد آصف کو سزائے موت سنا دی۔
ملزم کو 3 لاکھ روپے ہرجانہ مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کا بھی حکم بھی سنایا گیا 2024 میں مقدمہ مقتول ذیشان حیدر کے قتل کے الزام میں درج کیا گیا تھا ملزم نے مقتول کو اس وقت قتل کیا تھا جب مقتول محمد ذیشان مسجد میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دے رہا تھا،
ملزم محمد آصف نے بغیر کسی عناد کے لاؤڈ سپیکر کی آواز پر سیخ پا ہو کر مقتول ذیشان حیدر کو چھری کے وار سے قتل کر دیا تھا عدالت نے نامزد ساتھی ملزم محمد راجہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا-
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +