نجی ٹرانسپورٹ کی بس نے 4 موٹر سائیکل سوار افراد کی زندگیاں اچک لیں،جان بحق ہونے والوں میں ایک نوجوان سمیت تین خواتین شامل

المناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

فیصل آباد: تحصیل جڑانوالہ میں جھال چوک کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد میں ایک نوجوان اور تین خواتین شامل ہیں جن کی شناخت شفقات ولد ارشد (18 سال)، پروین زوجہ احمد علی (50 سال)، نیلم زوجہ وریام (30 سال) اور مبین دختر احمد علی (20 سال) کے ناموں سے ہوئی۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ