وریام والا مہر ذیشان پاتوانہ سیال ایس ایچ او تھانہ وریام والا تعینات ، ڈی پی او بلال افتخار کیانی کا احسن اقدام-
وریام والا (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے پولیس فورس میں بہتر کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر ایک اہم تعیناتی کرتے ہوئے سب انسپکٹر مہر ذیشان پاتوانہ سیال کو تھانہ وریام والا کا نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا ہے-
مہر ذیشان پاتوانہ سیال ایک محنتی، فرض شناس اور پیشہ ور پولیس افسر کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں وہ اس سے قبل بھی مختلف تھانوں میں اپنی بہترین کارکردگی جرائم کے خاتمے اور عوامی خدمت کے جذبے سے پہچانے جاتے ہیں ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی نے کہا کہ پولیس فورس میں ایماندارقابل اور متحرک افسران کو اہم ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں-
تاکہ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنائی جا سکےتھانہ وریام والا جیسے اہم علاقے میں مہر ذیشان پاتوانہ سیال کی تعیناتی کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران وریام والا حاجی منیر احمد جٹ عاربی جنرل سیکرٹری شیخ محمد نعمان فنانس سیکرٹری قائم روڈ کا کہنا ہے کہ نئے ایس ایچ او کی قیادت میں جرائم کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل میں مزید بہتری آئے گی معمول کے مطابق گشت ہونگے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک /چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +