گڑھ مہاراجہ(شیخ غلام مصطفیٰ )للہ فائڈویشن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے مستحق بیٹوں بیٹیوں کے گھربسانے کاخواب حقیقت میں بدل گیا، للہ فاؤنڈیشن کی جانب سے41 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی خوبصورت تقریب، دلہا دلہنوں سمیت آنے والے مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا گیا، رپورٹ رانا فیصل اقبال ،رانا محمد نعیم خان

گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)للہ فائڈویشن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے مستحق بیٹوں بیٹیوں کے گھربسانے کاخواب حقیقت میں بدل گیا۔للہ فاؤنڈیشن کی جانب سے41 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی خوبصورت تقریب حسین مارک احمدپور سیال میں منعقد ہوئی شادی کے بندھن میں بندھے-

بیٹیاں اچھے مستقبل کے خواب سجائے پیاگھر سدھار گئیں۔بانی محمدلطیف،چیئرمین حاجی ریاض بہار۔چوہدری کبیر احمد۔اعجاز الرحمن۔چوہدری محمد عارف۔محمد نزاکت۔جمیل حسین۔ایاز احمد مغل۔حاجی راشد حسین۔محمد تنویر۔محمد اشفاق مغل۔افتخار احمد سمیت للہ فائڈویشن کی مرکزی قیادت نے تقریب میں خصوصی شرکت کی-

اور 2 لاکھ مالیت کے جہیز سمیت دلہا دلہنوں کو سلامی بھی دی،مہمانوں اور باراتوں کا استقبال ڈھول کی تھاپ پر اور علاقائی رقص جھومر سے کیا گیا۔ للہ فائڈویشن احمد پور سیال کی مقامی ٹیم ڈاکٹر سناوش عباس۔

ڈاکٹر لیلی۔ڈاکٹر طیب عزیز۔عمران مہدی۔ڈاکٹر رانا خالد محمود۔رانا محمد نعیم خان۔چوہدری مزمل طاہر۔انصر خان تابش۔چوہدری اظہر عمران باجوہ۔گوہر خان لنگا۔مہرمحسن
رضا ڈب۔خالد رضا غالب۔رانا فیصل عدیل۔شیخ امتیاز رحمانی۔سیف اللہ صدیقی۔رضوان قدیر چیمہ۔جاوید اقبال۔مسٹر غلام شبیر۔

احمد رمضان۔منا بھائ۔ انصر مہدی نے چوہدری ظفر اقبال باجوہ کی قیادت میں پرتپاک استقبال کے ساتھ ویلکم کیا،پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت قاری محمد اسلم سلطانی نے کی۔جبکہ نعت رسول مقبول پڑھنے کا شرف ملکی پاکستان کے عظیم ثناء خوان حافظ محمد شہروز افضل نے حاصلِ کیا۔

تقریب میں چیف وہپ پاکستان تحریک انصاف ممبر صوبائی اسمبلی رانا شہباز احمد خان۔ممبر صوبائی اسمبلی بیگم عابدہ بشیر۔صدر سوشل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ گڑھ مہاراجہ رانا فقیر حسین خان۔ادبی سماجی شخصیت خان قاسم خان سیال۔چوہدری محمد بوٹا۔صدر سائیکا ٹرسٹ ڈاکٹر اشفاق احمد اسد۔صدر مصور ویلفیئر کونسل حاجی محمد عباس۔مہر محمد آصف بھاگت۔حاجی چوہدری محمد اشرف۔قاصد رضا جوئیہ ایڈووکیٹ۔منیجر یونائیٹڈ بینک محمد طارق جاوید۔سابق چیئرمین یونین کونسل فتح پور پرٹی ناصر عباس خان بلوچ۔سابق چئیرمن کرم حسین شاہ المعروف چن شاہ۔سعادت مہدی سیال۔

جواد ہادی۔رانا اللہ رکھا۔جنید بغدادی۔ڈاکٹر نیر عباس چیئرمین نیشنل ہیومن رائٹس سیدہ طاہرہ اعجاز۔بانی امید الغرباء ٹرسٹ بھکر سید مرتضی عاشق لوٹیاں والے۔چوہدری محمد یونس جٹ۔ندیم خان پٹھان۔عافیہ عباس یاسین نیر سیال میڈیا نمائندگان راۓ ایاز اکبر۔نعیم اظہر۔ملک عمار یاسر۔شہزادہ قمر زمان نقوی۔محمد عامر۔اینکر پرسن علی امجد چوہدری۔محمد کاشف جھانولہ۔

عرفان چدھڑ۔حاجی قاسم میئو۔جاوید اقبال ساقی۔سمیت دیگر سیاسی، سماجی شخصیات سمیت دلہا دلہنوں کے عزیز و اقارب نے خصوصی شرکت کی تقریب میں دلہا دلہنوں سمیت آنے والے مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا گیا-

وہیں سرخ جوڑے میں ملبوس دلہنوں اور سفید جوڑے میں ملبوس دلہوں کی خوشی دیدنی تھی اس موقع پر للہ فائڈویشن کے احمد پور سیال کے منتظم چوہدری ظفر اقبال باجوہ کا کہنا تھا کہ 2 سال کے دوران احمد پور سیال میں 71 جوڑوں کی شادیاں کروا چکے ہیں-

اور آئندہ سال بھی سلسلہ جاری رکھیں گے۔شادی کے بندھن میں بندھے دلہے بھی خوشی سے سردار نظر آئے دلہوں اور دلہوں کے عزیر و اقارب کا کہنا تھا کہ للہ فائڈویشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مہنگائی کے اس دور میں ہمارا ساتھ دیاتقریب کے اختتام پر بانی و چیئرمین اور احمد پور سیال کے منتظم للہ فائڈویشن چوہدری ظفر اقبال باجوہ کی جانب سے دلہا دلہنوں کو جہاں 2 لاکھ مالیت کے جہیز دیا گیا –

وہیں دلہا دلہنوں کو سلامی بھی دی گئی اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا گیا۔للہ فاؤنڈیشن یوکے کی ٹیم کی طرف سے چوہدری ظفر اقبال باجوہ کو پگڑی بھی پہنائے گئ۔اسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال طارق محمود گل کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی احمد پور سیال اور ستھرا پنجاب کی ٹیم کی طرف سے مارکی کے راستوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے گئے تھے

۔جبکہ ڈی ایس پی محمد ارشد علوی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال غلام محی الدین کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔اے ایس آئ شمس الحق نے پولیس ملازمین کے ہمراہ فرائض سر انجام دیۓ۔پروگرام میں للہ فاؤنڈیشن ٹیم کو ان کی اعلی کارکردگی پر شیلڈز دی گیں۔

سیاسی،سماجی،
ادبی حلقوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے اس خوبصورت تقریب پر ٹیم للہ فاؤنڈیشن اور چوہدری ظفر اقبال باجوہ کو زبردست خراج تحسین پیش گیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +