17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی فیصل آباد میں واپسی، تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے۔
پورے 17 سال بعد فیصل آباد ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز شروع ہونے جا رہی ہے۔
شائقین کا جوش عروج پر ہے اور سیریز کے تمام ٹکٹس مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں، جو عوام کی بے مثال دلچسپی، کرکٹ سے گہری محبت اور فیصل آباد کی اس تاریخی کرکٹ واپسی کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ پاکستان کرکٹ کے چاہنے والے اس میگا ایونٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جبکہ شہر بھر میں کرکٹ کا شدید جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔
🏟️ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد اپڈیٹ! 🇵🇰✨
فیصل آباد میں 10 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں 💪
اسٹیڈیم میں جدید سہولیات فراہم کرنے کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے 👷♂️🔧
✅ میڈیا روم تیار
✅ کمنٹری روم مکمل
✅ براڈکاسٹر زون تیار
✅ ڈریسنگ رومز کی اپگریڈیشن آخری مراحل میں
📺 ملتان اسٹیڈیم سے بڑی اسکور بورڈ اسکرین لانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔
🎨 جلد نشستوں کی تنصیب اور پینٹ ورک بھی شروع ہونے والا ہے۔
فیصل آباد ایک بار پھر کرکٹ کی دنیا میں رنگ بھرنے کو تیار! 🏏🔥
سال 2008 کے بعد پہلی بار، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد 17 سال بعد کوئی بین الاقوامی میچ ہوسٹ کرنے جا رہا ہے ، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی مکمل ون ڈے سیریز 4، 6 اور 8 نومبر کو کھیلی جائے گی۔
#PakVsSA#اقبال سٹیڈیم #فیصل آباد #انٹرنیشنل کرکٹ #پاکستان #ساؤتھ افریقہ #کرکٹسیریز #