ایمانداری نے ستھرا پنجاب کی خاتون ورکر کی قسمت بدل دی

ایمانداری نے ستھرا پنجاب کی خاتون ورکر کی قسمت بدل دی –

کوڑے میں نو لاکھ… مگر ضمیر ایک روپے کا بھی نہ بکا!
فیصل آباد میں صفائی کی ورکر نصرت بی بی نے ایمان کی ایسی مثال قائم کر دی جس پر پورا شہر فخر کرتا ہے۔
محلہ نگر بان پورہ میں صفائی کے دوران انھیں کوڑے میں ایک پیکٹ ملا۔ کھولا تو اندر نوٹوں کی گڈیاں!
مگر کمال دیکھیں…

نہ دل لغزش ہوا، نہ نیت ڈولھی۔
انہوں نے فوراً اپنے افسر کو اطلاع دی اور پیکٹ کمپنی کے دفتر پہنچا دیا۔
پیسے گنے گئے تو کل رقم 9 لاکھ روپے نکلی۔ بعد میں گلی میں جا کر اصل مالک کو ڈھونڈا گیا جس نے بتایا کہ گھر کی صفائی میں غلطی سے یہ رقم کوڑے میں چلی گئی تھی۔

نصرت بی بی کی امانت داری دیکھ کر ہر کوئی حیران بھی ہوا اور متاثر بھی۔
ڈپٹی کمشنر آفس میں ان کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی جہاں:
رقم کے مالک نے 1 لاکھ روپے انعام دیا
صفائی کمپنی نے 1 لاکھ روپے دیا
ڈپٹی کمشنر نے بھی 1 لاکھ روپے انعام دیا
اور سب سے بڑھ کر: ڈی سی صاحب نے ان کے بیٹے کو ملازمت دے دی
یہ ہے اصل پاکستان…
جہاں ایمان بیچا نہیں جاتا، کردار تراشا جاتا ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +