8 سالہ بچی کی گمشدگی کا معاملہ ، پولیس کی کوششیں کامیاب ، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بچی کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا

8 سالہ بچی کی گمشدگی کا معاملہ ،پولیس کی کوششیں کامیاب ،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بچی کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا –

فیصل آباد
فیصل آباد پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار
تھانہ ٹھیکری والہ کے علاقہ میں 08 سالہ بچی سمیعہ کی گمشدگی کا معاملہ
ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والہ واجد حسین نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اور سیف سٹی کیمرہ جات کی مدد سے لاپتہ ہونے والی بچی سمیعہ کو چند گھنٹوں میں تلاش کرلیا۔

تھانہ ٹھیکری والہ پولیس نے ورثاء سے رابطہ کرکے بچی کو انکے حوالے کردیا۔
ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی خدمات کو سراہا۔
عوام کے جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +