وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ شاہراہوں کے ویژن کے تحت پنجاب پولیس اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اہم ایم او سائن۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس سعد اختر بھروانہ نے معاہدے پر دستخط کیے، جس کے بعد دونوں فورسز کے درمیان مشترکہ سیفٹی آپریشنز، ڈیٹا شیئرنگ، اور رئیل ٹائم انٹیلی جنس الرٹس باضابطہ طور پر فعال ہو گئے ہیں۔ موٹر ویز کے مخصوص مقامات پر پبلک سروس وہیکلز کی مشترکہ چیکنگ شروع ہو چکی ہے،
جہاں ڈرائیورز، کنڈیکٹرز اور عملے کی ویری فکیشن اور ڈیٹا کولیکشن کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردی، سمگلنگ اور چوری شدہ گاڑیوں کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور رئیل ٹائم کوآرڈینیشن سے سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔ تقریب میں ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی فوادالدین قریشی، ڈی آئی جی سنٹرل زون عمران شاہد اور اے آئی جی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی بھی شریک۔
#PunjabPolice #MotorwayPolice #SafetyAndSecurity #PublicSafety #SafeHighways #MaryamNawaz #IGPunjab #HighwaySecurity
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 وٹس آپ