بھائی کی میت گھر لانے کے لیے جانے والے ایمبولینس حادثے کا شکار تین بھائی موقع پر جان بحق، انتہائی دلخراش حادثہ پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی، تین سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، رقت انگیز مناظر

دلخراس حادثے میں تین بھائی جان بحق، پورا علاقہ غم میں مبتلا

ظاہر پیر کے قریب افسوسناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین بھائی جاں بحق
ظاہر پیر کے قریب شہر سلطان کے علاقے میں دلخراش ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں گبول فیملی کی ایمبولینس حادثے کا شکار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق تین بھائی اپنے ایک بھائی کی میت گھر لانے کے لیے روانہ تھے کہ راستے میں حادثے کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
حادثے نے پورے علاقے کو سوگ میں مبتلا کر دیا، ہر آنکھ اشکبار ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے، آمین۔

*إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ😭😭😭
*شہر سلطان، ضلع مظفرگڑھ — گبول فیملی کا المناک سانحہ*

افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ، جب *گبول خاندان* کے ایک بھائی کی میت لانے والے *تین سگے بھائی* بھی *روڈ ایکسیڈنٹ* میں جاں بحق ہو گئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ بھائی کی میت لینے جا رہے تھے، لیکن قدرت کو کچھ اور منظور تھا۔
*ایک ہی خاندان کے چار بیٹے* لحد میں جا پہنچے، ماں باپ اور اہلِ خانہ پر قیامت گزر گئی۔

پورے علاقے میں *فضا سوگوار*، ہر آنکھ اشکبار، اور ہر دل غم سے بوجھل ہے۔

*اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین*

تین سگے بھائیوں سمیت چوتھا چچا کی المناک وفات پر ہم ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحومین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، جسمیں ہزاروں افراد نے شرکت –

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +