شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے والی ریکارڈ یافتہ خاتون گرفتار
*ملتان: پولیس ویمن پولیس اسٹیشن نے شہریوں کو زیادتی کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے لوٹنے والی ریکارڈ یافتہ خاتون کو گرفتار کر لیا*
ملزمہ منظم گینگ کا حصہ ہے جو مختلف افراد کے خلاف زنا جیسے سنگین الزامات پر ایف آئی آر درج کرواتی اور بعد ازاں بھاری رقم لے کر صلح کر لیتی تھی۔
ملتان ویمن پولیس اسٹیشن کو موصول ہونے والی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملتان پولیس شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور بلیک میلنگ، فراڈ اور جھوٹے مقدمات میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور ایسے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +