درخت صرف لکڑی نہیں ہوتے یہ سانس ہیں سایہ ہیں صدقہ ہیں دعا ہیں یہ زندگی ہیں، ان خیالات کا اظہار پودوں سے محبت کرنے والے ،لاکھوں پودے ہر سال مفت تقسیم کرنے والے بانی باغبان پاکستان محمد مسعود جمال سسل کی میڈیا سے گفتگو ،رپورٹ رانا جواد مسعود

*آج ہمارا معاشرہ درخت کاٹنے میں آگے اور لگانے میں پیچھے ہیں*

*حالانکہ درخت زندگی۔سایہ،رزق،اور سکون کا ذریعہ ہیں اگر قیامت قائم ہورہی ہو اور ہاتھ میں پودا ہو تو مفہوم ہمارے پیارے خاتم النبیین ﷺ نے اسے لگانے کاحکم دیا ہے*

*درخت صرف لکڑی نہیں ہوتے یہ سانس ہیں سایہ ہیں صدقہ ہیں دعا ہیں یہ زندگی ہیں
مفہوم
*نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو درخت لگاتا ہے اس کا ثواب اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک اس سے کوئی فائدہ اٹھاتارہے*

*اج ایک درخت لگا کر اپنا مستقبل محفوظ کریں اپنی زمین کو سنواریں اور اللہ کی مخلوق سے اپنی محبت ثابت کریں آو درخت لگائیں یہی اصل عبادت یہی اصل خدمت ہے*

*ان خیالآت کا اظہار پاکپتن کے نواحی چک گھری سے تعلق رکھنے والے محمد مسعود جمال سسل نے کیا آپ نے میڑک گورنمنٹ ہائی سکول70/D سے کیا اور B_A فریدیہ ڈگری کالج سے کیا ایم بی اے UMT لاہور سےکیا ایل ایل بی بہاوالدین زکریایونیورسٹی ملتان سے کیا ڈاکٹریٹ ان ہربل ساہیوال طبیہ کالج

*پودوں سے محبت انکو اپنے والد میاں بشیر احمد سسل صاحب سے وارثتی طور پر ملی*

*محمد مسعود جمال سسل نے اپنی زندگی کا پہلا پودا پہلی کلاس میں اپنے گھر میں لگایا اپنے والد کی رہمنائی میں آپ نےگھر کے اندر ایک سبزی کی کیاری تیار کی جس کا فائدہ یہ ہوا کہ پرائمری سے ہی بازار سے کوئی سبزی بھی نہیں خریدنی پڑی*

*مسعود جمال سسل بتایا کہ انہوں نے ایک ایکڑ کی نرسری بنائی ہوئی ہے اور دو ایکڑ کا آڑو کا باغ ہے مارچ اور اگست کے ماہ میں پورے پاکستان میں 4 سے 5 لاکھ پودے فری تقسیم کیے جاتے ہیں جن میں سے تقریباً ایک لاکھ پودے پاکپتن میں تقسیم کیے جاتے ہیں پودوں کی تقسیم کے دوران وہ کوشش کرتے ہیں کہ زیادہ تر پودے زمینداروں کو دیے جائیں تاکہ پودوں کی حفاظت احسن انداز سے ہوسکے*

*میاں مسعود جمال سسل صاحب نے بتایا کہ اب انہوں نے باغبان پاکستان کے نام پر انکی ایک تنظیم رجسٹرڈ کروائی ہوئی ہے اور اسی تنظیم کے ذریعے انہوں نےضلع پاکپتن کے ہر دیہات کی ڈسپنسری سکول میں زیادہ تر فروٹ پلانٹ سایہ دار اور پھول دار پودے لگوائے ہیں*

*ابھی چند روز قبل ایک ہزار سے زائد اعلی کوالٹی کے پانچ سالہ انگور کے پودے پاکستان بھر کے زمینداروں میں مفت تقسیم کیے تاکہ علاقے میں انگور کی افزائش زیادہ ہوسکے*

*مسعود جمال سسل صاحب نے بتایا کہ اب وہ بوتل برش اور گلاب کے پودے لگا رہے تاکہ شھد کی مکھی کی افزائش زیادہ سے زیادہ ہوسکے*

*میاں مسعود جمال سسل ایک عظیم کام کرنے جارہے وہ یہ کہ دریائے سکھ بیاس کے گندے پانی پر سفیدے اور پاپولر کے درخت لگانے جارہے ہیں تاکہ دریائے سکھ بیاس کے گندے پانی سے ان دونوں درختوں کی افزائش ہو گندہ پانی اردگرد کے ماحول کو متاثر نہ کرسکے*

*پاکپتن میں نایاب ہونے والے درخت جس میں بیری کے درخت کے تقریباً یک لاکھ سے زائد بیج منگواچکے ہیں جنکی افرائش جلد شروع ہو جائے گئی اس کے علاوہ گوندی کیکر زیتون گرافٹ کے پودےبھی شامل ہیں جو پاکپتن اور اس کے نواحی دیہاتوں میں۔لگائے جائیں گئے*

*اس کے علاوہ سیلاب کے دوران متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی مسعود جمال سسل صاحب نے کیا اس کمیپ میں سینکڑوں سیلاب متاثرین کو ڈاکٹر سعید اختر ایم بی بی ایس ۔ایف سی ۔پی ایس میڈیسن اور ڈاکٹر الفت ایم بی بی ایس کے ہمراہ مفت میڈیکل کیمپ اور دوائیاں تقسیم کیں اور آج کے دن تک سیلاب سے متاثرین کو سردی سے بچاو کا سامان اپنی استعداد کے مطابق مہیا کر رہیے ہیں بقول میاں مسعود جمال سسل انسانیت سے محبت رکھنا میراشیوہ ہے*

*اسکے علاوہ وکیل ہونے کی حیثیت سے اپنے علاقے اور ہر ضرورت مند کو فری کیس سروس فراہم کرتے ہیں اور انصاف مہیا کرواتے ہیں*
موجودہ دنوں میں کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اس مقصد کے لیے
کسان بچاؤ تحریک پاکپتن میں چلا رہے

مقصد اللَّه تعالیٰ اور خاتم النبیینﷺ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے

*آپکی اس بے لوث خدمات کے پیش نظر پاکپتن کی عوام میاں اللہ بخش طارق کے زیر سرپرستی اور ڈاکٹر امان اللہ خان سابق ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن کے زیر صدرات عنقریب ایک نجی ہوٹل میں شاندار تقریب میں آپکو لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈ دیں گئے*

*رانا جواد مسعود نیو ٹی وی پاکپتن*
*آرگنائزر لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈ پاکپتن*
03006906130