18 سالہ طالبہ کو اغواء کرنے والے تین ملزمان گرفتار، تفتیش جاری

اٹھارہ سالہ لڑکی کو اغواء کرنے والے 03 ملزمان گرفتار، تفتیش جاری*
مورخہ 12.02.2026 کو مسمی محمد اعظم نے تھانہ صدر حسن ابدال میں درخواست دی کہ میرے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں آج میں حسبِ معمول کام پر گیا ہوا تھا کہ کچھ دیر بعد میرے بیٹے نے فون کر کے اطلاع دی کہ میری بڑی بیٹی بعمر 18 سال گھر سے غائب ہے ہم نے کافی تلاش و پتہ جوئی کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

درخواست موصول ہونے پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا پولیس ٹیم نے بروقت اور مؤثر کاروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا اور اغواء میں ملوث تین ملزمان عمر شہزاد ولد خالد محمود، ابرار ولد عطاءالرحمٰن اور عمر شہزاد ولد وحید احمد ساکن بھوئی گاڑ تحصیل حسن ابدال کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +