جھنگ (ڈاکٹر ظفر اقبال نول سے) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے ماہِ صیام کے دوران گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی کر دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور بھرپور اقدامات جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے کہا کہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں 2 ہزار 4 سو سے زائد انسپکشنز کیں۔کارروائیوں کے دوران ایک مقدمہ درج کیا گیا، تین دکانیں سیل کی گئیں جبکہ چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
رب نواز چدھڑ نے مزید بتایا کہ اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایت سیل قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ شہری فوری طور پر اپنی شکایات درج کرا سکیں۔ پیرا فورس کی جانب سے مسلسل مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ