دو بچیوں کی گم شدگی کا معاملہ حل ،والدین نےاغواء کا خدشہ ظاہر کیا تھا

گھر سے راستہ بھٹک جانے والی دو بچیوں کو والدین کے حوالے کر دیا گیا

لیاقت آباد پولیس نے دو گمشدہ بچیوں کو تلاش کر کے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔
پولیس کو بچیوں کے اغواء کی 15 کال موصول ہوئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کیا گیا۔ ایک 5 سالہ بچی سکول جاتے ہوئے راستہ بھول گئی جبکہ دوسری 4 سالہ بچی گھر سے باہر جا کر واپس آنے کا راستہ بھول گئی تھی۔
پولیس نے دونوں بچیوں کو مختلف علاقوں سے تلاش کر کے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک