جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ)جھنگ کیتھ لیب میں اہم مشاورتی نشست کا اہتمام ، کیتھ لیب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اَطہر رؤف رانا ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرحمن اور ڈاکٹر محمد اعظم طارق نے کیتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی، مریضوں کے بہتر نتائج اور مستقبل میں اس نظام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،شیخ اسد مصطفیٰ

#بہتری_کی_جستجو_اور_مریضوں_کی_زندگی_ہماری_ترجیح ہے –
کیتھ لیب میں ایک اہم اور تفصیلی مشاورتی نشست ہوئی جس میں کیتھ لیب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اَطہر رؤف رانا صاحب، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب اور ڈاکٹر محمد اعظم طارق نے کیتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی، مریضوں کے بہتر نتائج اور مستقبل میں اس نظام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

اس میٹنگ میں بطور کارڈیالوجسٹ میری بھی اہم ذمہ داری اور فعال شرکت رہی، کیونکہ کیتھ لیب میں آنے والے مریضوں کی پری پروسیجرل اسیسمنٹ، پروسیجر کی تیاری اور پوسٹ پروسیجرل کیئر براہِ راست میری نگرانی میں ہوتی ہے۔ مریض کی مکمل تیاری سے لے کر علاج کے بعد اس کی بحالی تک ہر مرحلے میں میری ذمہ داری یہ ہوتی ہے کہ مریض کو محفوظ اور بہترین علاج فراہم کیا جائے۔

الحمدللہ آج کی گفتگو میں ہم نے اس بات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح کیتھ ڈیپارٹمنٹ کے روزمرہ کام کو مزید بہتر بنایا جائے، مریضوں کے علاج کے نتائج کو مزید مؤثر بنایا جائے اور اس جدید نظام کو مستقبل میں مزید اپ گریڈ اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے۔

مجھے فخر ہے کہ میں اس ٹیم کا ایک اہم اور ذمہ دار رکن ہوں جہاں ہر فیصلہ مریض کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ کامیابیاں کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہیں، اور ان شاء اللہ ہم اسی جذبے کے ساتھ دل کے مریضوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔

#DrAzamTariq
#CathLabJhang
#HeartCare
#TeamWork
#ServingHumanity

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ /پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ