پی ایس ایل الیون کی آن لائن ٹکٹس کی خریداری کا آغاز ہو گیا، اتنے کم دام اب تو ہر پاکستانی میچ دیکھنے گراؤنڈ میں جا سکے گا

‏پی ایس ایل الیون کیلئے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور اور کراچی میں ٹکٹس کی قیمت 250 روپے سے شروع ہوگی، فیصل آباد میں سستا ترین جنرل ٹکٹ 300 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ملتان اور راولپنڈی کیلئے پی ایس ایل ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 400 روپے مقرر کی گئی، فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 24 مارچ سے شروع ہوگی۔

چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل سلمان نصیر کہتے ہیں کہ قیمتیں کم رکھنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اسٹیڈیم تک لانا ہے۔

پی ایس ایل کا میلہ 26 مارچ سے پاکستان کے 6 شہروں میں سجے گا۔