لاری اڈہ فائرنگ قتل کیس، بڑا فیصلہ آگیا، دو ملزمان کی ضمانت منظور ،عدالتی فیصلے پر شہریوں کا ملا جلا ردعمل، جی ڈی اے پھر سے بھرپور متحرک ہو گا، شہری

*جھنگ لاری اڈہ فائرنگ کیس دو ملزمان کی ضمانت منظور، عدالت کا پانچ پانچ لاکھ مچلکوں کا حکم*

جھنگ کے لاری اڈہ پر شیخ فواد اکرم گروپ اور سیکرٹری جمخانہ جھنگ شیخ معظم وحید گروپ کے درمیان ہونے والی جھڑپ اور فائرنگ کے مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
رپورٹ نالج فار ٹوڈے
@all

قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں شیخ معظم وحید کے بھائی اور شیخ وقاص اکرم کے بھائی کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

عدالت نے سماعت کے دوران ملزمان شیخ شیراز اکرم اور شیخ مکرم وحید کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ دونوں ملزمان پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکے عدالت میں جمع کروائیں۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ جھنگ لاری اڈہ پر پیش آنے والے تصادم کے بعد درج کیا گیا تھا، جس میں دونوں گروپس کے مابین شدید لڑائی کے دوران قتل کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد کیس میں مزید قانونی پیش رفت متوقع ہے۔

عدالتی فیصلے پر شہریوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے ،اکثریت اس فیصلے کے حق میں نہیں ہے، تاہم شہری اس بات پر متفق ہیں کہ جی ڈی اے پھر سے متحرک ہو گا اور شہر کےلئے اچھے منصوبوں کی تکمیل ہو گی –

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +