پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122جھںگ۔
بتاریخ ۔26-03-18
جھنگ: نیو بائی پاس بھکر روڈ پر ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق، ایک بچی زخمی
ریسکیو 1122 جھنگ کے کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ نیو بائی پاس بھکر روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرالہ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔ ابتدائی جائزے کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہو چکے تھے، جبکہ ایک 6 سالہ بچی زخمی حالت میں موجود تھی جسے موقع پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں لواحقین کے کہنے پر جاں بحق افراد کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 65 سالہ الطاف ولد اللہ بخش اور 30 سالہ مصباح زوجہ ابراہیم شامل ہیں، دونوں کا تعلق محلہ غوثیہ، ڈاکٹر فاروق والی گلی، جھنگ سے ہے۔ زخمی ہونے والی بچی ایمان زہرہ دختر ابراہیم، عمر 6 سال، کے بازو پر خراش آئی جسے موقع پر ابتدائی طبی امداد دے دی گئی۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +