*جھنگ / پولیس مقابلہ*
جھنگ: تھانہ صدر کے علاقے دسواں میل کے قریب پولیس نے ناکہ بندی پر چار مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو چیکنگ کیلئے روکا
جھنگ: مشکوک افراد پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے کماد کی فصل میں چھپ گئے۔
جھنگ: حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت پولیس کی جوابی فائرنگ، ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں کی زیر قیادت پولیس کا آپریشن
جھنگ : فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کے بعد سرچ آپریشن، اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر دو ملزمان ہلاک ہو گئے
جھنگ: بقیہ دو مسلح ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
جھنگ: ہلاک ملزمان کی شناخت عمیر اور آصف کے نام سے ہوئی ہے جو رابری اور چوری سمیت بالترتیب36 اور 28 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو نکلے
جھنگ: ہلاک ڈاکوؤں کی ڈیڈ باڈیز ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لئے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی طرف سے پولیس ٹیموں کو الرٹ رہنے اور فرار ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت
جھنگ: شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جھنگ پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ڈی پی او, رپورٹ غلام اللہ فاروقی
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ