فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مذہبی جذبات کو تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے راولپنڈی میں اہلِ تشیع علماء سے ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کا کردار نہایت اہم ہے، جبکہ غلط معلومات اور فرقہ وارانہ بیانیے کی روک تھام کے لیے علماء کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علماء نے تش*دد کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
دوسری جانب حکومت نے عید کے احترام اور برادر ممالک سعودی عرب، ترکیہ اور قطر کی درخواست پر آپریشن “غضب للحق” کو پانچ روز کے لیے عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور دہش*ت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو جہاں کہیں بھی ہوں نشانہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے افغان طالب*ان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردوں کے لیے استعمال سے روکیں۔
#pakistan #pakistani #pak Army #Army#News
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +