تیز ہوا کے باعث کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ
سجاول کے قریب دریائےسندھ میں تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی، 3 لاشیں نکال لی گئیں*
سجاول کے قریب دریائے سندھ میں تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گاؤں یعقوب منارو کے قریب دریائے سندھ میں پیش آیا ، کشتی میں سوار افراد مزدوری کے بعد اپنےگاؤں جا رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ کشتی میں 16 افراد سوار تھے، 12 اپنی مددآپ کے تحت دریا سے نکل آئے۔ 2 خواتین سمیت 4 افراددریا میں لاپتہ ہوئے۔
بعد ازاں لاپتہ 4 افراد میں سے 3 کی لاشیں مل گئی جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +