گوجرانوالہ ( گرجاکھ) میں ماں اور بیٹی کے قت-ل کا ڈراپ سین ۔۔
گوجرانوالہ میں 34 سالہ ندا اور اس کی 3 سالہ بیٹی کے ق-تل کا ایسا لرزہ خیز ڈراپ سین ہوا کہ انسانیت شرما جائے۔ ق-ا-تل کوئی اور نہیں، خود شوہر مصطفیٰ نکلا جس نے دوسری شادی کی ہوس میں اپنی بیوی کی زندگی کا سودا اپنے ہی ہمسائے کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض کیا تھا۔
ہمسائے نے پہلے ندا کے ساتھ ز-یا-د-تی کی اور جب اسے قتل کرنے لگا تو ندا نے پوچھا “تم میرے ساتھ ایسا کیوں کر رہے ہو؟” تو قاتل ہمسایہ بولا تمہارے شوہر نے مجھے اس کام کے پیسے دیے ہیں، تو اس نے تڑپ کر مزاحمت ہی چھوڑ دی؛ جس کا کام تحفظ دینا تھا جب وہی جان کا دشمن بن گیا تو ندا نے خود کو موت کے حوالے کر دیا۔ واپسی پر معصوم بیٹی نے ہمسائے کو پہچان لیا، تو اس ظالم نے پکڑے جانے کے ڈر سے اس ننھی کلی کی بھی ج-ا-ن لے لی ۔
پولیس نے ایک ہی دن کی تفتیش میں شوہر اور کرائے کے قاتل دونوں کو گرفتار کر کے آج صبح صبح دونوں کو انجام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ انصاف تو ہو گیا، مگر یہ واقعہ پیچھے کئی تلخ سوال چھوڑ گیا ہے۔
گوجرانوالہ میں شوہر نے دوسری شادی کے چکر میں کرائے کے قاتل سے بیوی اور بچی قتل کرا دی۔ قاتل ہمسایہ نکلا جس نے ڈھائی لاکھ روپے کے عوض عورت کا قتل کیا۔ شوہر اتنا بے غیرت تھا کہ اس نے اپنی دوسالہ بچی کی بالیاں قاتل کو ایڈوانس میں دیں اور گھر کی گرل کاٹ کر راستہ بنایا تاکہ جواز بنایاجا سکےکہ چور اس راستے گھر آیا ہے۔
ہمسائے نے آکر عورت سے زیادتی کی اوراسے بتایا کہ تمہارے شوہر کے کہنے پر آیا ہوں اب قتل کروں گامبینہ طور پر عورت نے کہا کہ اب میرا مرنا ہی بنتا ہےاور بنا مزاحمت قتل ہو گئی۔ ہمسائے نے دو سالہ بچی بھی قتل کر دی۔ آج خبر آئی ہے کہ ہمسایہ اور شوہر سی سی ڈی کا نشانہ بن گئے ہیں۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +