جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تیز رفتار ٹرالی ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان،افسوسناک واقعہ دھمہ بنگلہ گوجرہ روڈ پر پیش آیا، رپورٹ غلام اللہ فاروقی

گوجرہ: جھنگ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

گوجرہ: جھنگ روڈ پر دھمہ بنگلہ کے قریب ایک انتہائی المناک اور دلخراش ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 301 ج ب کا رہائشی احسن اپنی فیملی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے کے باعث موٹر سائیکل سڑک کی دوسری سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائروں کے نیچے آ گئی۔ اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں 60 سالہ ستان بی بی، 23 سالہ شاہینہ بی بی اور محض 20 دن کا معصوم بچہ بشارت شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد میتیں غمزدہ ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ واقعے میں موٹر سائیکل چلانے والا احسن معجزانہ طور پر محفوظ رہا، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا
.رپورٹ غلام اللہ فاروقی بیورو چیف جھنگ آنلائن نیوز

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +