ایک اور دلخراش واقعہ، لاپتہ بچے اپنے ہی گھر کے بند کمرے سے آٹے والے صندوق سے لاشیں برآمد،والدہ گرفتار، تفتیش جاری

ایک اور دلخراش واقعہ

چک موضع بشیرہ میں دلخراش واقعہ: دو نابالغ بچوں کی لاشیں صندوق سے برآمد

ساہیوال ۔ تھانہ بہادر شاہ کی حدود میں واقع چک موضع بشیرہ گاؤں میں دو نابالغ بچوں کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق بچے دوپہر کے وقت سے لاپتہ تھے۔ تلاش کے دوران اہل خانہ نے فوری طور پر متعلقہ پولیس کو 15 پر کال کر کے اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گھر کی تلاشی لی۔
پولیس کی تلاشی کے دوران ایک صندوق سے دونوں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس نے دونوں بچوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد بچوں کی والدہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کے والد کا نام سرور ہے اور ان کا تعلق قوم رحمانی سے ہے، جو چک موضع بشیرہ کے رہائشی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او احمد تبسم موقع پر پہنچ گئے جبکہ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرنے کے عمل کی نگرانی کی۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +