شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے تحصیل شورکوٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف تعلیمی، تفریحی، صحت اور بیوٹیفکیشن منصوبوں کا جائزہ لیا، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کا شورکوٹ کا دورہ، ترقیاتی و عوامی سہولیات کا جائزہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے تحصیل شورکوٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف تعلیمی، تفریحی، صحت اور بیوٹیفکیشن منصوبوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے چناب کالج شورکوٹ کا دورہ کرتے ہوئے کمپیوٹر لیب، ڈیجیٹل لائبریری اور اکیڈمک بلاکس کا معائنہ کیا جبکہ تدریسی سرگرمیوں اور تعلیمی نتائج پر بریفنگ لی۔

کمشنر نے کالج کی خوبصورت عمارت، سولرائزیشن اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کے قیام کو سراہتے ہوئے معیاری تعلیم اور تربیت کے تسلسل پر زور دیا۔بعدازاں انہوں نے باہو پارک میں تفریحی سہولیات، سرسبز ماحول، پبلک ٹائلٹس اور بچوں کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ جھنگ روڈ پر جاری بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کی پیشرفت بھی دیکھی اور باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر مسرت جبیں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ کا دورہ کرتے ہوئے ادویات کی دستیابی، صفائی اور مشینری کی ورکنگ چیک کی۔ بعض مریضوں کی شکایات پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کیں جبکہ ہسپتال کے اندرونی روڈ کی فوری مرمت اور ویٹنگ ایریا میں نئے بینچز رکھنے کا حکم دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے سرکاری بقایا جات کی ریکوری مکمل کرنے، صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ستھرا پنجاب ٹیموں کو یونین کونسل سطح پر متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا اعلیٰ معیار قائم رکھنا حکومت کی ترجیح ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +