سبزی لینے کے لیے جانے والی 18 سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ، پولیس کی بروقت کارروائی ملزمان گرفتار

بہاولنگر میں انسانیت سوز واقعہ، سبزی لینے جانے والی 18 سالہ لڑکی مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار، ڈی پی او کا فوری نوٹس، دونوں ملزمان گرفتار

بہاولنگر (نامہ نگار) بہاولنگر شہر کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں انسانیت کو شرما دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سبزی لینے جانے والی 18 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

تھانہ سٹی اے ڈویژن کی رہائشی مدعیہ غلام جنت بی بی زوجہ غلام مصطفیٰ سکنہ سبزی منڈی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی 18 سالہ بیٹی عشرت بی گذشتہ شام تقریباً 6 بجے سبزی لینے کے بعد گھر واپس آ رہی تھی کہ ملزم محمد وحید ولد محمد حسین نے اپنے ساتھی صابر علی کے ہمراہ اسے بہلا پھسلا کر پرانی سبزی منڈی کے عقب میں واقع ایک کمرے میں لے گیا –

جہاں دونوں نے مبینہ طور پر زبردستی اجتماعی زیادتی کی۔مدعیہ کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو دھمکیاں دے کر قید رکھنے کی بھی کوشش کی، تاہم متاثرہ نے شور مچا دیا جس پر اہل علاقہ اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر حافظ کامران اصغر نے متعلقہ افسران کو فوری اور شفاف تفتیش کی ہدایت جاری کر دی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف دفعہ 375-A ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا جبکہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +