ضلع جھنگ میں دسویں جماعت کے طالب علم کو خنجروں کے پے درپے وار سے قتل کر دیا گیا، علاقہ بھر کی فضا سوگوار، رپورٹ رانا فیصل اقبال

گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال )خنجروں کے وار سے دسویں جماعت کا طالب علم قتل،علاقہ کی فضا سوگوار تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ اڈا ڈائنہ موڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےجہاں خنجروں کے وار سے دسویں جماعت کے طالب علم کو قتل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور فضا سوگوار ہو گئی عینی شاہدین کے مطابق، دسویں جماعت کا طالب علم آصف اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے اس پر حملہ کر دیا۔حملہ آوروں نے آصف پر جنجروں کے بے درپے وار کیے، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ واردات کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ریسکیو 1122 ٹیم نے زخمی آصف کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا،

جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے کےباعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔شدید زخمی ہونے کے باعث آصف نشتر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔سب انسپکٹر تھانہ گڑھ مہاراجہ دانیال اشفاق نے موقع پر پہنچ کرواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تھانہ گڑھ مہاراجہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں،تاہم پولیس مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔طالب علم کے بہیمانہ قتل پر علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔آصف کے لواحقین اور ساتھی طالب علم صدمے میں ہیں۔ اہل علاقہ نے ڈی پی او جھنگ ساجد حسین سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +