جعلی کسٹم آفیسر بن کر شہریوں کو انعامی رقم اور پارسل کے نام سے لوٹنے والا گروہ گرفتار

*جہانیاں سے فراڈ گینگ کے دو کارندے گرفتار ، این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی*

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم کی ہدایت پر جہانیاں میں بڑی کارروائی ، اوڈ گینگ کے دو کارندے گرفتار

گرفتار ملزمان سوشل میڈیا پر جعلی کسٹم افسر بن کر انعامی رقم اور پارسل کے نام پر شہریوں کو لوٹتے تھے ، ترجمان

این سی سی آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان کی نگرانی میں جہانیاں سے فراڈ گینگ کے ملزمان علی رضا اور محمد اسلم کو دھر لیا

ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ، وارداتوں میں استعمال ہونے والے موبائل فونز برآمد کر کے فرانزک کے لیے بھجوا دیئے گئے

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم نے فراڈ گینگ کے خلاف اس کارروائی کو ادارے کی بڑی کامیابی قرار دے دیا

آن لائن دھوکہ دہی اور شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا ، محمد علی وسیم

عوام کو دھوکہ دینے والے فراڈ گینگ اور دیگر سائبر مجرموں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ، ڈائریکٹر پنجاب محمد علی وسیم

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +