16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد طبیعت نڈھال ہونے پر ہسپتال چھوڑ کر فرار ہونے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

جھنگ کے بعد چونیاں : ایشال فاطمہ والا واقعہ ٹھنڈا پڑ گیا ، چونیاں کی 16 سالہ لڑکی کو زیا۔دتی کا نشانہ بنانے کے بعد پرائیویٹ ہسپتال میں چھوڑ کر ملزمان فرار ۔۔۔۔ضلع قصور، تحصیل چونیاں کی ظہیرآبادکالونی میں 16 برس کی لڑکی سے مبینہ زیا۔دتی اور پھر اسے ہسپتال چھوڑنے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

خوش قسمتی سے لڑکی کی جان بچا لی گئی جسکے بعد 16 سالہ لڑکی نے اپنے ساتھ ظلم کرنے والوں کو بے نقاب کردیا ، متاثرہ لڑکی کی جانب سے ندیم نامی با اثر نوجوان پر مبینہ زیا۔دتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سامنے آنے والی ویڈیومیں 3 ملزمان کو لڑکی کو نجی اسپتال چھوڑکرفرارہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیسکے مطابق اسپتال انتظامیہ نےلڑکی کی والدہ کوکال کرکے بلایا، متاثرہ لڑکی کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +