برتھ سرٹیفکیٹ کے عوض 13 ہزار روپے رشوت لینے والا نائب قاصد رنگے ہاتھوں گرفتار
جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ سے) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جھنگ نے کامیاب ٹریپ ریڈ کے دوران یونین کونسل نمبر 16، کوٹ سائیں سنگھ کے نائب قاصد جاوید اقبال کو برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض 13 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
کارروائی سرکل آفیسر محمد اختر سعید نے معزز سول جج جھنگ کی نگرانی میں انجام دی۔ ملزم کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کر لی گئی جبکہ تھانہ اینٹی کرپشن جھنگ میں مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔