ڈیرہ اسماعیل خان 6 افراد قتل
ڈی آئی خان/تھانہ پینالہ کی حدود شاہ حسن خیل میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 6 افراد جاں بحق، 6 زخمی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے علاقے شاہ حسن خیل میں دو مخالف گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں کے درمیان مبینہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 کا تعلق ایک گروپ جبکہ ایک شخص دوسرے گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید نفری طلب کر کے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ پینالہ کے علاقے شاہ حسن خیل میں پیش آیا، جہاں دو گروپوں کے درمیان اچانک فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں عطااللہ گروپ کے 5افرادجبکہ مخالف گروپ کا ایک شخص شامل ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نقیب، طاہر، زبیر، شیر نواز اور ہدایت اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ ایک مقتول کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔
حکام کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہاڑپورمنتقل کیا جا رہا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +