ڈھائی سالہ بچے نے کھیلتے ہوئے سانپ کو منہ میں ڈال لیا، معجزانہ طور پر محفوظ

فتح پور: ڈھائی سالہ بچے نے کھیلتے ہوئے سانپ منہ میں ڈال لیا، معجزانہ طور پر محفوظ رہا
فتح پور کے وارڈ نمبر 9 میں ڈھائی سالہ بچے حماد نے کھیلتے ہوئے تقریباً ڈیڑھ فٹ لمبا سانپ اٹھا کر منہ میں ڈال لیا۔ خوش قسمتی سے سانپ نے بچے کو نہیں کاٹا،

جس کے باعث وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ واقعے کے بعد والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ کم عمر بچوں پر کڑی نظر رکھیں، انہیں خطرناک مقامات پر اکیلا نہ چھوڑیں اور محفوظ کھلونے فراہم کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +