جھنگ(ڈسٹرکٹ رپوٹر) تھانہ موچی والا کے علاقہ چک نمبر 442 ج ب میں ایک ماہ قبل میں ہونے والی قتل کی واردات کے مدعی محمد رمضان نے کہا ہے کہ ملزمان نے معمولی رنجش پر اسکے والد کو بے دردی سے قتل اور بھائی کو زخمی کیا۔ پولیس نامزد ملزمان سے ساز باز ہو کر انہیں گرفتار کرنے کی بجائے پروٹوکول دے رہی ہے۔
پریس کلب جھنگ میں پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرے کے دوران محمد رمضان اور اسکے دیگر اہل خانہ کا کہنا تھا کہ مقدمہ کی ایف آئی آر چھ نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف درج ہوئی پولیس نے موقع واردات سے شواہد بھی اکٹھے کئے اور چار ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ دیگر دو نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے انہیں تھانہ میں پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے باوجود پولیس ایک ملزم رفیع اللہ کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او تھانہ موچی والا کو فی الفور تبدیل کیا جائے اور مقدمہ کی تفتیش ایماندار افسر سے کروائی جائے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم اور ڈی پی او جھنگ ساجد حسین سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اپیل بھی کی۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +