سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر انیس الرحمن کی ہدایت پر سالانہ زونل سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد ،ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ سمیت نامور علماء کرام کی شرکت،اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم حضرت محمد مصطفیﷺ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کے لیے کامل اور جامع نمونہ ہے آپ ﷺ نے انسانیت کو محبت، اخوت، برداشت، عدل و انصاف، رواداری، مساوات اور خدمتِ خلق کا درس دیا

ملتان / بہاولپور (شیخ غلام مصطفیٰ ) سیکریٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر انیس الرحمن کی ہدایت پر محکمہ اوقاف بہاولپور زون کے زیرِ اہتمام سالانہ زونل سیرت النبی ﷺکانفرنس شاہجہان بینکوئٹ ہال بہاولپور میں منعقد ہوئی جس کی صدارت زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف بہاولپور ناصر محمود ہاشمی نے کی

سالانہ زونل سیرت النبی کانفرنس میں مہمان خصوصی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا،ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا،آر پی او بہاولپور غازی صلاح الدین بابر،ڈی پی او بہاولپور ڈاکٹر عبدالوہاب ،معروف سیاسی رہنماءسید تابش الوری ،پروفیسر ڈاکٹرجاوید اقبال ،پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت الرحمن ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق شائق ،علامہ اصغر عباس گراروی، ڈسٹرکٹ منیجران اوقاف بہاولپور سید ایاز الحسن گیلانی، پیر امان اللہ ،محمد احسن اویسی ،ضیاءالحق لاشاری ،ملک محمد فیاض حسین ،زونل خطیب مولانا یوسف کھوسہ اورڈسٹرکٹ خطیب مولانا حسن علی تھے

اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم حضرت محمد مصطفیﷺ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کے لیے کامل اور جامع نمونہ ہے آپ ﷺ نے انسانیت کو محبت، اخوت، برداشت، عدل و انصاف، رواداری، مساوات اور خدمتِ خلق کا درس دیا آج امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کا حقیقی حل سیرت النبیﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے ناصر محمود ہاشمی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے ایسا معاشرہ قائم فرمایا

جس میں ہر انسان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا آپ ﷺ نے کمزور طبقات، یتیموں، مسکینوں، خواتین، بچوں اور ضرورت مندوں کے ساتھ حسن سلوک کی خصوصی تلقین فرمائی ہمیں بھی اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں ان تعلیمات کو اپنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سیرتِ النبی ﷺ ہمیں اختلافات کو دشمنی میں تبدیل کرنے کے بجائے صبر، برداشت، رواداری اور حکمت کے ساتھ معاملات حل کرنے کا درس دیتی ہے۔

معاشرے میں امن و استحکام اسی وقت قائم ہو سکتا ہے جب ہم ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں اور باہمی اختلافات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کریں انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نظام عدل، مساوات، رواداری اور انسانی حقوق کی بہترین مثال ہے حضور اکرم ﷺ نے رنگ، نسل، زبان اور حیثیت سے بالاتر ہو کر انسانوں کے ساتھ مساوی سلوک کی تعلیم دی موجودہ دور میں معاشرتی ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے سیرتِ النبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ناصر محمود ہاشمی نے کہا کہ نوجوان نسل کو سیرت طیبہ سے روشناس کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ حضور اکرم ﷺ کی حیات مبارکہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنے کردار کو بہتر بنا سکیں

گھروں، تعلیمی اداروں اور معاشرے میں سیرتِ النبی ﷺکے پیغام کو عام کرنے سے اخلاقی اقدار، برداشت اور محبت کو فروغ دیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف مساجد، مدارس اور مذہبی پروگراموں کے ذریعے اسلامی تعلیمات اور سیرت النبی ﷺ کے پیغام کو عام کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ہمیں چاہیے کہ سیرت النبی ﷺ کو صرف تقریبات تک محدود رکھنے کے بجائے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں

اس موقع پر مولانا محسن علی ،مفتی محمد حنیف ،قاری مغمد اقبال ،صاحبزادہ سید حسیب گیلانی ،محمد اشرف کمال ،عمران مہروی ،محمد سعید ،عبداللہ عباسی ،ساجد علی تبسم ،اظہر فروغ سمیت ممبران امن کمیٹی ،سماجی ،سیاسی ،مذہبی و انجمن تاجران کے رہنماو ¿ں ،صحافی وجید علماءکرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ملتان /بہاولپور:محکمہ اوقاف بہاولپور زون کے زیر اہتمام زونل سیرت کانفرنس سے زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ناصر محمد ہاشمی خطاب کر رہے ہیں۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +